تازہ ترین
یونس خان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

یونس خان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں بذریعہ ویڈیو لنک منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں منتخب ہو کر آنے والے کھلاڑیوں کو وقت دینے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی ضرورت ہے۔

يونس خان نے تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم نے بہت کچھ سیکھنا ہے اور کئی چیزوں پرکام کرنا ہے تاہم خوشی ہے کہ بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلی ہیں۔بيٹنگ کوچ يونس خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو آزمايا۔ ٹیم میں سلیکٹ ہو کر آنے والے کھلاڑیوں کو ہمیں وقت دینا چاہئے اور ان کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریزمیں دو ایک اور ٹی 20 سیریز میں تین سے ایک سے شکست دی۔

یہ خبر پڑھیئے

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان ‏پر 268 رنز بنا لئے

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان ‏پر 268 رنز بنا لئے

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons