تازہ ترین
پاک-جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز: بابراعظم کامیاب ترین بلے باز جبکہ حسن علی کامیاب ترین بولر رہے

پاک-جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز: بابراعظم کامیاب ترین بلے باز جبکہ حسن علی کامیاب ترین بولر رہے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز جبکہ حسن علی کامیاب ترین بولر رہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے بازبابر اعظم نے 52.5 کی اوسط سے210 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

انہیں سیریز کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم 179 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 147 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بائولنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اور جنوبی افریقہ کے لیزاڈ ولیمز نے 7 ، 7 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز5 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمایاں بائولر رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان ‏پر 268 رنز بنا لئے

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان ‏پر 268 رنز بنا لئے

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons