پنجاب میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش

پنجاب میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا وائرس نے آگاہ کیا کہ اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کم پڑ رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز 19 فیصد، سرگودھا اور فیصل آباد میں 17 فیصد جبکہ راولپنڈی اور رحیم یارخان میں 15 فیصد ہو گئے ہیں۔کمیٹی کی تجاویز 12 اپریل کو نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر کے اجلا س میں پیش کی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons