حکومت کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، سید فخر امام

حکومت کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، سید فخر امام

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو سہولت دینے کیلئے پوری طرح پر عزم ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

آج ملتان میں پنجاب کے وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود فصلوں کی پیداوار کے اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کپاس کا تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیراعظم کے ہنگامی زرعی پروگرام کے تحت تین سو ارب روپے کے فنڈ سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید مشینری پر سنتالیس کروڑ روپے سے زیادہ کی اعانت دی گئی ہے جس میں سے ڈرب کے ذریعے آبپاشی کے نظام پر پچاس فیصد اور شمسی توانائی کے نظام پر ساٹھ فیصد اعانت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈکونسل نے مختلف فصلوں کے ایک سو سنتالیس نئے اقسام کے بیجوں کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گزشتہ دو سال کے دوران اٹھہتر ہزار ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons