وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروزہ سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروزہ سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج(اتوار) برلن پہنچے ہیں۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔برلن ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ آج تاجروں اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں تقریباً ایک لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور وہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے جس کے لئے وہ جرمنی کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کل جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدرWolfgang Schaudble سے ملاقات کے علاوہ جرمنی کے وزیر خارجہHeikoMaasکے ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے موجودہ گروپوں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons