چین میں کل 164 ملین سے زائد ویکسینز کی خوراکیں لگوائی گئی ہیں

چین میں کووڈ-۱۹ویکسینز کی کل 164.471 ملین خوراکیں لگا دی گئیں

گیارہ اپریل کو چین کی ریاستی کونسل کے وبا کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے میکانزم نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں  نیشنل ہیلتھ کمیشن کے تحت امراض کے کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگ یونے کہا کہ حالیہ ویکسینیشن میں بنیادی طور پر دو اہم پہلووں کو مدنظر رکھا گیا ہے: پہلا ، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بندرگاہی شہر ، سرحدی علاقے، درمیانے اور بڑے درجے کے شہر اور وہ علاقے جہاں ماضی میں وبا رونما ہوئی تھی،ان  علاقوں میں ویکسینیشن کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دی جائے۔

دوسرا،  کولڈ چین ، طب اور صحت  ، سرکاری ایجنسیوں ، اعلی تعلیمی اداروں، بڑی سپر مارکیٹوں  اور نقل و حمل ، لاجسٹکس اور فلاح و بہبود سے متعلقہ عملے میں ویکسینیشن پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔دس اپریل تک چین میں کووڈ-۱۹  ویکسینز کی کل164.471 ملین خوراکیں لگوائی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کو اب پاکستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کی طرف آنا چاہیئے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

امریکہ اور مغرب اپنے گریبان میں جھانکیں: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons