پاکستان کا آئین ملک کے ہر شہری کو تحفظ اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے:سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کا آئین ملک کے ہر شہری کو تحفظ اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے:سپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ملک کے ہرشہری کو تحفظ اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔

آج پاکستان کے 48ویں یوم آئین کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئین کا تقدس برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ موجودہ سیاسی قیادت کی بھی ذمہ داری ہے کہ آئین پرعمل کیا جائے اور وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیئے گئے اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین میں دیئے گئے عوام کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پو کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ آئین کی بالادستی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسرائیلی فوج کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی افراد پر حملے اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons