عالمی برادری کو ویکسین کی پیداوار اور تقسیم میں کسی تفریق سے گریز کرنا چاہیے: منیر اکرم

عالمی برادری کو ویکسین کی پیداوار اور تقسیم میں کسی تفریق سے گریز کرنا چاہیے: منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ویکسین کی پیداوار اور تقسیم میں کسی تفریق سے گریز کرنا چاہیے۔

نیویارک میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں عدم مساوات سے کورونا کی وباء سے بحالی کے عمل کی رفتار سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ ویکسین کی غیر مساویانہ تقسیم میں اضافے سے وباء کے معاشی اور سماجی اثرات میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کی مساویانہ اورعالمی روک تھام کے لئے ہمیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons