پاکستان میں قائم بھارتی سفارتخانے کے وکیل بیرسٹر شاہنواز نون نے کلبھوشن یادیو کے کیس میں پیروی سے معذرت کرلی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کوئی وکالت نامہ موجود نہیں ہے۔ بیرسٹر شاہنواز نون کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جسپال کیس میں وکیل تعینات کیا گیا تھا، جس میں نامزد قیدیوں کے رہا ہونے پر انکا وکالت نامہ غیر مؤثر ہوچکا ہے۔