افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی ہونے کی وضاحت کردی گئی ہے۔
کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے قریب واقع عمارت میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع کے باعث طیارے کو لینڈنگ سے روکا گیا۔ افغان سینیٹ کے چیئرمین فضل ہادی اور ولیسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا پارلیمانی وفد بہت جلد کابل کے دورے پر آئیگا۔