محکمہ انسداد دہشتگردی نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش ہونیوالے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے 2009ء میں کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی تھی اور سوات آپریشن کے دوران فرار ہوکر سکھر میں روپوش ہو گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیا گیا دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر رحیم خان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔