آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

کورو کمانڈروں نے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جمعرات کے روز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا جن کا مظاہرہ حال ہی میں ہونے والی فارمیشن مشقوں کے دوران کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران مشرقی سرحد اور کنٹرول لائن کے ساتھ خصوصاً پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی کی حوالے سے رواں سال طے پانے والے اتفاق رائے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے عالمی ، علاقائی اور ملکی سلامتی کے ماحول کا جامع جائزہ لیا ۔فوجی کمانڈروں نے خیبرپختونخوا میں نئے ضم کیے گئے اضلاع میں سلامتی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔

فورم نے ان اضلاع میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جلد ازجلد شمولیت کے ساتھ ساتھ وہاں ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی اہمیت کا اعادہ کیا تاکہ ان اضلاع کو جلد ازجلد مکمل سول انتظامیہ میں تبدیل کیاجاسکے۔

فورم نے افغان امن عمل میں ہونے والی مثبت پیشرفت اور اب تک کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، شرکاء کو دوست ملکوں کے ساتھ عسکری روابط اور فوجی مشقوں کے بارے میں بتایا۔

کورکمانڈروں نے کورونا کی وباء کی تیسری لہر سمیت داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اس وباء پر قابو پانے میں سول انتظامیہ کو مسلح افواج کی مکمل حمایت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons