وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا

وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کردار اور معاونت کو سراہا ہے۔

وہ جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون اور ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے ایشیا بحر الکاہل کے ریجنل بیورو کے ڈائریکٹر KANNI WIGNARAJA سے ورچوئل گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے جاری منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری کو موثر طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس نے اپنی جغرافیائی و سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی اقتصادی اہداف میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول اور غربت کی شرح میں کمی ہماری حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کا ترقیاتی ادارہ اپنے منصوبوں کا دائرہ پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک بڑھائے گا۔

KANNI WIGNARAJA نے اس موقع پر یقین دلایا کہ ادارہ پاکستان کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons