امریکہ کا فائرنگ کے متشدد واقعات پر قابو پانے کے لئے چھ اقدامات کا اعلان

سات تاریخ کو بائیڈن انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لئے چھ ابتدائی اقدامات اختیار کئے جار ہے ہیں۔

ان اقدامات میں تیس روز کے اندر مارکیٹ میں موجود یر قانونی اسلحے پر قابو پانے کے لئے نئے ضوابط کا اجرا، اسلحے کی درجہ بندی، آتشیں اسلحے پر پابندی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاری وغیرہ شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے فائرنگ کے واقعات کو کم کرنے کے لئے ایک نیا عملی منصوبہ جاری کرنے سے صرف ایک دن قبل، 6 اپریل کو امریکہ کے شہر میامی، شکاگو اور فلاڈلفیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ محض ایک روز میں ان پر تشدد واقعات میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons