چین کی کورونا وائرس ویکسین، ویکیسن کی صنعت کی ترقی کے لیے بڑی اہم ہے، ماہرین

چائنا ویکسین انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر فینگ دوجیا نے 7 اپریل کو آن لائن منعقدہ “نوول کورونا وائرس ویکسین اور ویکسین انڈسٹری انٹرنیشنلائزیشن” سیمینار میں کہا کہ چین کی نوول کورونا وائرس ویکسین کا وبا کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کرنا چینی ویکیسن کی صنعت کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

فینگ دوجیا نےکہاکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں چین نےترقی پذیرممالک میں ویکسینوں کی رسائی کو یقینی بنایا اور عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اخیتار کئے۔ ویکسین تعاون کی وجہ سے چین کی ویکسین کی صنعت کو ترقی کے نئے مواقع دستیاب آئے ہیں، جن سے چین کی ویکسین کی صنعت تیزی سے اپ گریڈ ہوئی ہے۔

سائنو ویک کمپنی کے جنرل منیجر یانگ گوانگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ویکسین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیموں اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چین کی ویکسین انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا اہم طریقہ کار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons