آسٹرازینیکا ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے، یورپی میڈیسن ایجنسی

مقامی وقت کے مطابق، سات تاریخ کو یورپی میڈیسن ایجنسی نے پہلی بار تسلیم کیا کہ آسٹرا زینیکا کی طرف سے تیار کردہ کووڈ-19 کے خلاف ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے۔

تھراومبوسٹیپیئنیا کے ساتھ غیر معمولی تھومبوٹک علامات کو ویکسین کا ایک انتہائی نایاب ضمنی اثر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ  یورپی میڈیسن ایجنسی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ آسٹرازینیکا ویکسینیشن کے مجموعی فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔

حال ہی میں آسٹرازینیکا ویکسین کی سکیورٹی کے مسئلے پر بڑی توجہ دی جارہی ہے۔ پورپی میڈیسن ایجنسی نے اس سے پہلے کئی دفعہ کہا کہ یہ ویکسین موثر ہے اور مخفوظ ہے اور اس نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ  یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھیں۔ اب سات تاریخ کو پورپی میڈیسن ایجنسی نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons