چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی مشرقی تھیئٹر کمانڈ نے امریکی یو ایس ایس جون ایس میکین میزائل شکن نظام کے حامل جنگی بحری جہاز کے آبنائے تائیوان سے گزرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
تھئیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئیر کرنل چانگ چونہوئی نے کہا کہ اس جنگی بحری جہاز کی حرکت کی نگرانی کی گئی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس امریکی اقدام سے تائیوان میں نام نہاد آزادی پسند قو توں کو غلط پیغام ملا ہے اور خطے کی صورتحال کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا ہے۔