اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 اپریل کو 3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہونگے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 اپریل کو 3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہونگے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل جمعرات کو 9 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہونگے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی یہ دورہ اپنے ہم منصب افغان ولوسی جرگہ کے چیئرمین میر رحمان رحمانی کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، علاقائی امن سمیت دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔

دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اپنے افعان ہم منصب میر رحمان رحمانی، چئیرمین افعان مفاھمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، وزیر تجارت سمیت اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ دورہ افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔دوطرفہ تجارت و سرکاری کا فروغ ، ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاک-افغان باڈرز پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، افغان شہریوں کو سفری سہولیات کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی میں اسپیکرقومی اسد قیصر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاک-افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

پاک-افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں ممالک کی تجارتی برادری کو قریب لانے اور پاک-افغان باڈرز پر درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری پر اسپیکر قومی اسمبلی کی میزبانی میں ایک 3 روزہ سیمینار بھی منعقد کیا گیا تھا۔

اس سیمینار میں افغان ولوسی جرگہ کے چیئرمین میر رحمان رحمانی نے اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ شریک کی تھی۔سیمینار میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons