کورونا وائرس کے وار: برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار اموات

کورونا وائرس کے وار: برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار اموات

لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی ہلاکتوں کے بعد برازیل میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ 31 لاکھ تک پہنچ گئی۔

برازیل میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4195 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس دوران کورونا کے ایک لاکھ 30 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد13106258ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 337364 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1209910 فعال مریض ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک11558784سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق ہسپتالوں میں داخلے کے لئے بڑی تعداد میں مریض آرہے ہیں اور ان کی موت ہورہی ہے، بعض شہروں میں لوگ علاج کے منتظر ہیں۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں صحت کا نظام خراب ہونے کے دہانے پر ہے۔ مریضوں اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود برازیل کے صدر جیئر بولسنارو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے لاک ڈاون لگانے کے حق میں نہیں ہیں، ان کا موقف ہے کہ لاک ڈاون سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی بدتر ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل میں اس سال مارچ میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 66570 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons