سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور گوادر بندرگاہ ترقی کا مرکز بنے گی، اسد قیصر

سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور گوادر بندرگاہ ترقی کا مرکز بنے گی، اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل سے گفتگو کر رہے تھے کہ انھوں نے کہا صوبے کے عوام کی محرومی کا احساس ختم کرنا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور گوادر کی بندر گاہ ترقی کا مرکز بنے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تیز ی سے تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons