ویکسین لگوانے کا معاملہ: سینئر اداکارہ عفت عمر نے معافی مانگ لی

ویکسین لگوانے کا معاملہ: سینئر اداکارہ عفت عمر نے معافی مانگ لی

کچھ روز پہلے ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے اہل خانہ کو کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیا تھا جب کہ ویڈیو میں سینئر اداکارہ عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سینئر اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔

جب مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس کے بعد 40 سالہ اداکارہ کو کم عمر ہونے کے باوجود ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا صارفین اور فینز کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہ ہی پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی 60 سالہ بزرگ، وہ مفت میں ویکسین لگوا کر مستحق عوام کا حق مار رہی ہیں۔

جس پر عفت عمر نے معافی مانگ لی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons