برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کو کھولنے جا رہے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو نوکریاں اور کاروباری افراد کو ریلیف پیکجز بھی دیے جائیں گے۔