برطانوی اداکار پال ریٹر انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ برطانوی اداکار پال ریٹر (Paul Ritter) کا انتقال ہو گیا ہے۔ پال ریٹر کو ہیری پورٹر اور فرائیڈے نائٹ ڈرامہ کے حوالے سے عالمگیر شہرت ملی۔

برطانوی اخبار کے مطابق 54 سال کی عمر میں پال کا انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے۔ اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے ایجنٹ نے بھی کی ہے۔ اخبار  کے مطابق جب ان کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی اہلیہ اور دو بیٹے بھی پاس میں موجود تھے۔ اداکار کا انتقال اپنے گھر پہ ہوا ہے۔ برطانوی اداکار پال کے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل اداکار تھے اور اپنے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے۔

اسٹیج اور ٹی وی پر انہوں نے بے پناہ کردار نبھائے جو امر ہو گئے۔ کرداروں کو امر کرنے میں ان کی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کا دخل تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons