پاک ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابہ آج ہوگا۔ آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آج نہیں کھیلیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے جیتا تھا۔

ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آل راونڈر شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ مڈل آرڈر بیٹس مین آصف علی کی جگہ حیدر علی کو کھیلایا جا سکتا ہے۔

بولنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے، فٹ ہونے کی صورت میں حسن علی کو پلئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons