صحت کے شعبے میں عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی پانچ نکاتی تجاویز

سات اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں چھ تاریخ کو عالمی ادارہ صحت نے صحت عامہ کے شعبے میں عدم مساوات سے نمٹننے کی اپیل کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے نشاندہی کی ہے کہ کم آمدن والے ممالک کے شہریوں کی متوقع عمر زیادہ آمدن والے ممالک سے سولہ سال کم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ سماجی عدم مساوات اور صحت عامہ کے نظام میں فرق سے وبائی پھیلاؤ کو فروغ ملا ہے۔

مختلف ممالک کو صحت عامہ کے شعبے میں مزید اخراجات کرنے چاہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید مساوی اور صحت مند دنیا کی تعمیر کی اپیل کی اور پانچ نکاتی تجاویز پیش کیں: انسداد وبا کی ٹیکنالوجی کے حصول  کو تیز کیا جائے، ابتدائی طبی نظام میں سرمایہ لگایا جائے،صحت اور سماجی ضمانت کو ترجیح دی جائے، محفوظ، صحت مند اور اشتراکیت پر مبنی کمیونٹی تشکیل دی جائے، اعدادوشمار اور انفارمیشن کے نظام کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کاررائی، ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک، تین فرار

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کاررائی، ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک، تین فرار

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کی کارروائی میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک اور تین …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons