ہم جدید شعبوں میں ڈی-8 ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لئے تیار ہیں، ترک وزیر تجارت

ہم جدید شعبوں میں ڈی-8 ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لئے تیار ہیں، ترک وزیر تجارت

ترکی کی وزیر برائے تجارتی امور رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ ڈی 8 ممالک ( ترکی، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور پاکستان) کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹلائزیشن اور ای ٹریڈ جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ترکی ہم اس نوعیت کے جدید شعبوں میں ڈی8 ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لئے تیار ہیں۔پیک جان نے 10 ویں ڈی8 ڈھاکہ سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں آن لائن منعقدہ ڈی8 ٹریڈ فورم میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس چیز کا بھر پور شعور ہے کہ ہم ڈی ایٹ میں شامل مشترکہ اقتصادی، تاریخی، سماجی اور ثقافتی خصائص کے حامل برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایک اقتصادی فضا تشکیل دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی8 اور اقتصادی تعاون کمیٹی میں ہماری شمولیت اس اہمیت کی عکاس ہے کہ جو ہم مذکورہ اقتصادی فضا کی تشکیل کو اہمیت دیتے ہیں۔

رخسارپیک جان نے کہا کہ کورونا وبا کے پیدا کردہ منفی اثرات کے مقابل ممالک کا باہمی ہم آہنگی کے ساتھ حرکت کرنا اور اپنے وسائل کو ایک جگہ جمع کرنا ہمیشہ سے کہیں زیادہ حیاتی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ہم کورونا ویکسین کی تمام ممالک میں بلا استثناء تقسیم کے لئے اختیار کردہ اقدامات کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons