روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدارتی مدت سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پانچ تاریخ کو صدارتی مدت میں توسیع سے متعلق ایک بل پر دستخط کئے۔

بل کے مطابق صدر پوٹن اپنی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد مزید مدتوں کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہو سکتے ہیں۔ اس بل کو روس کے قانونی معاملات سےمتعلق معلومات کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ سال 2020 میں روسی آئین میں ترامیم کا ایک سلسلہ متعارف کروایا گیا، جس کے بعد روسی آئین موجودہ صدر مملکت کو مزید دو مدتوں  کے لئے بطور صدر برقرار رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

31 مارچ کو روسی فیڈریشن کونسل (ایوان بالا) نے صدارتی مدت میں توسیع سے متعلق اس بل کو منظور کر لیا تھا۔ نئے منظور شدہ بل کے مطابق پوٹن 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اگر وہ مسلسل انتخابات جیتتے رہتے ہیں تو وہ 2036 تک مزید دوبار صدر منتخب ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons