گوادر سی پیک ویئر ہاؤس اور گوادر کمرشل زون کا افتتاح

کارگو اسٹوریج کی سہولیات اور نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل اہم مقامات پر دفتری عمارات، ہوٹلوں، بازاروں وغیرہ کی ترقی کے لئے گوادر سی پیک ویئر ہاؤس (جی سی ڈبلیو) اور ‘گوادر کمرشل زون’ (جی سی زیڈ) کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شاہ زیب خان کاکڑ کے علاوہ سرمایہ کاروں اور ریاست کے اہم نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شاہ زیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نئے گوادر ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کام زوروں پر ہے جبکہ منصوبہ بندی اور قانون سازی کے شعبوں پر کام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فریق کو بھی آنے والے دنوں میں پیشرفت نظر آئے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons