مقبول پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 56 ویں سالگرہ

مقبول پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 56 ویں سالگرہ

معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا آج 56واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ان کے گائے گیت آج بھی مقبول ہیں۔

انیس سو پچھتر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن نے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام ” کلیوں کی مالا ” سے کیا۔ جہاں انہوں نے گانا ” دوستی ایسا ناتا” گایا۔

نازیہ حسن کی پہلی البم ” ڈسکو دیوانے “ انیس سو اکاسی میں دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔ جو جلد ہی 14 ممالک میں مقبول ہونے کے بعد ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا اعزاز حاصل کر گئی۔ انیس سو پینسٹھ میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نے کئی مشہور گیت گائے جو آج بھی زبان زدعام ہیں-

نازیہ حسن کو فنی خدمات پر کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز ملے۔ نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ وہ پچیس سال تک گلوکاری کی دنیا پر راج کرتی رہیں۔ خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ کینسر کے مرض کے باعث تیرہ اگست سنہ دو ہزار کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons