حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نےڈینس ساسو کو جمہوریہ کانگو کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین- کانگو جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات اچھی طرح ترقی کررہے ہیں۔
دو طرفہ سیاسی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ میں چین-کانگو تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں۔ میں صدر صاحب کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینےکی مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہوں، تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

