سی پیک سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور خطے میں روابط بہتر ہوں گے، وزیر خزانہ

سی پیک سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور خطے میں روابط بہتر ہوں گے، وزیر خزانہ

خزانے اور ریونیو کے وزیر محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں صنعتی پیداوار میں اضافے ، توانائی کے شعبے ملکی بہتری اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور علاقے میں رابطے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں سی پیک کے تحت اقتصادی اور صنعتی تعاون کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک سے پاکستان اور دوسرے علاقوں میں روزگار اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوںگے۔ وزیرخزانہ نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک چین کی کمپنیوں کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیاں مشترکہ اہداف کے حصول اور دونوں ملکوں کے خوشحال مستقبل کیلئے اقتصادی تعاون میں اضافہ کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ایران میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی

ایران میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی

ایران کے صوبہ اصفہان میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کےنتیجے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons