سی پیک پرانے سماجی و اقتصادی نظام کی بہتری کےلئے نہایت معاون ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں “ایمرجِنگ گوادر” کےموضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ گوادر سی پیک پراجیکٹ کے تحت ایشیاء بھر میں خوشحالی لارہا ہے۔

اس موقع پرپاکستان میں چین کے قونصل جنرل لی بیڈیزین، چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤژونگ اور حکومت پاکستان کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔ گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر عمل درآمد سے پرانے سماجی واقتصادی نظام میں بہتری کی راہ ہموارہوگی۔ معیشت اورمصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ہم ایک نئے اور مضبوط اقتصادی ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں ایک اہم قدم ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

سعودی عرب سے جانے والے فضائی مسافروں کیلئے اہم پیغام

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons