راشکئی سپیشل اکنامک زون کے تین یونٹس کے قیام کےلئے 42.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت راشکئی سپشل اکنامک زون سے متعلق اجلاس کےدوران یہ اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے تحت کل 42.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ راشکئی سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے تین یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سٹیل پلانٹ کا پہلا یونٹ زیر تعمیر ہے اور اس کے لئے مشینری جلد درآمد کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 79 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پہلا یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں 500,000 ٹن ریبار/کنسٹرکشن سٹیل تیار کیا جائے گا۔

جبکہ دوسرے مرحلے میں77 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ صنعتی سٹیل کی تیاری کے لئے ایک دوسرا یونٹ قائم کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ایس ای زیڈ میں کام کی پیشرفت خاص طور پر زون کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جبکہ حکومت سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ رواں سال کے آخر تک گیس اور بجلی کی ترسیل کی لائنوں کو مکمل کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

سعودی عرب سے جانے والے فضائی مسافروں کیلئے اہم پیغام

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons