سی پیک سے روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہوئے، سرمایہ کاری بورڈ

سی پیک سے روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہوئے، سرمایہ کاری بورڈ

سی پیک عام طور پر ایک ’گیم چینجر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور لوگوں نےپہلے ہی اس کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

سر مایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت 9 مکمل شدہ منصوبے اور 13 جاری منصوبوں نے 70 ہزارسے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کیں آئندہ 4 سے 5 سالوں میں مزید ساڑے چار لاکھ براہ راست ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

سی پیک کا مستقبل اب خصوصی اقتصادی زون اور گوادر فری ٹریڈ زون کے آغاز پر ہے۔ مزید برآں سی پیک کا ادارہ جاتی میکانزم ابھی بھی برقرار ہے اور عالمی وبائی امور کی پریشانیوں اوردنیا کو اپنی لپیٹ میں لے جانے کے باوجود جے سی سی کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں کو اب ضرورت مند تکنیکی لیبر فورس کے معاملے سے نمٹنے کے لئے انسانی وسائل کی مؤثر حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی تعاون کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ مزید برآں ترجیحی خصوصی معاشی زون میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سعودی عرب سے جانے والے فضائی مسافروں کیلئے اہم پیغام

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons