سی پیک ارتھ سائنسز کے لئے ایک نیچرل میوزیم ہے، پروفیسر کیو پینگ

چائینہ پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر آن ارتھ سائنسز (سی پی جے آر سی) کے ڈائریکٹر پروفیسر کوئی پینگ نے کہا ہے کہ سی پیک ایک نیچرل میوزیم اور ارتھ سائنسز کی لیبارٹری ہے۔

کیوئی نے مزید کہا کہ ارتھ سائنس پر تحقیق سی پیک پراجیکٹس اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کی چار پہلوؤں میں مدد کر سکتی ہے۔ جن میں منفی انجینئرنگ اور تکنیکی حالات کے لئے حل فراہم کرنا، قدرتی خطرات کی ابتدائی انتباہ، معدنیات، سمندری، شمسی اور دیگر قدرتی وسائل کا موثر استعمال، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمینی علوم میں پاک چین علمی تعاون غیر عملی منصوبہ نہیں ہے اور لوگوں کی فلاح و بہبود اور دونوں ممالک کی معاشی ترقی سے گہرا تعلق ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سعودی عرب سے جانے والے فضائی مسافروں کیلئے اہم پیغام

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons