چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، شیر علی ارباب نے صدارت کی۔
اس موقع پر شیر علی ارباب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کو تھرکول، خصوصی اقتصادی زونز، کراچی سرکلر ریلوے، کے ٹی بندر منصوبے، بس ریپڈ TRANSIT اور دوسرے منصوبوں میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ تھر سے 660 میگا واٹ اضافی بجلی اس سال قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

