تازہ ترین
چین کو بدنام کرنے کے ہر رویے کی سختی سے مخالفت کی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

چین کو بدنام کرنے کے ہر رویے کی سختی سے مخالفت کی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ وہ “چینی وائرس” کی اصطلاح استعمال نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ، گنگ شوانگ نے 25 تاریخ کو کہا کہ چین کو بدنام کرنے کے ہر رویے کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔ امید ہے کہ امریکہ اس وبا کے چیلنج سے نمٹنے اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے چین اور عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے وائرس کے ماخذ سے متعلق کئی مرتبہ اپنا موقف بیان کیا ہے جو اس بات کا بھی عکاس ہے کہ چین کو بد نام کرنے کی سخت مخالفت کی جائے گی۔ چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ وائرس کسی ملک یا قوم تک محدود نہیں ہے۔ ساری انسانیت مشترکہ اقدامات سے فتح یاب ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ وبا کا پھیلاو دنیا کے کئی ممالک میں انتہائی تیزرفتاری سے جاری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ اس وبا کے چیلنج سے نمٹنے اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے چین اور عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons