تازہ ترین
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے لازمی اقدامات میں تیزی لانے پر زور

عالمی ادارہ صحت کا کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے لازمی اقدامات میں تیزی لانے پر زور

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے پچیس مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں تمام ممالک سے اپیل کی کہ مزید مؤثر اور فعال اقدامات سے کووڈ۔۱۹ کی وبا پر قابو پانے کے دوسرے موقع کو ضائع نہ کیا جائے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے، انہوں نے کووڈ۔۱۹ کو ہمیشہ “اولین عوامی دشمن” قرار دیا ہے، لیکن بدقسمتی سے بہت سارے ممالک نے اس سارے عرصے میں خاطر خواہ تیاریاں نہیں کیں اور نہ ہی ضروری اقدامات اٹھائے جس کے باعث وبا کو روکنے کا پہلا موقع ضائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انسداد وبا کے لیے متعدد ممالک نے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں، اسکول اور کاروباری مراکز بند کیے گئے ہیں ، کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور عوام سے اپنے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ اقتصادی و سماجی بھاری قیمت کے باوجود صرف “لاک ڈاون” سے ہی وائرس کا خاتمہ نہیں گا لیکن ہمیں وائرس کو شکست دینے کا ایک دوسرا موقع ضرور میسر آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کو جلد ختم کرنے کا بہترین حل مؤثر طور پر متاثرہ کیسوں کی شناخت، ٹیسٹ، آئیسولیشن اور علاج معالجہ ہے۔ اس وقت دنیا کے 150 ممالک اور خطوں میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم ہے۔ اگر یہ ممالک اور خطے مثبت اقدامات کریں گے تو وسیع پیمانے پر خود کو اقتصادی و سماجی نقصانات سے بچا پائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons