تازہ ترین
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اپنے قرض دہندہ ملکوں پر قرض کی ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اپنے قرض دہندہ ملکوں پر قرض کی ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے قرض دہندہ ملکوں پر زور دیا ہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ممالک کے قرض کی ادائیگیاں معطل کر دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں اُن کی مدد کی جاسکے۔

قرض دہندہ ممالک کی طرف سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی مشترکہ تجویز تسلیم کرنے کی صورت میں پاکستان کو بھی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ممالک کا حصہ ہونے کے ناطے کچھ فائدہ ہو گا۔ عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ممالک پر سنگین معاشی اور سماجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جوکہ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی ہیں اور دنیا کی آبادی کا دوتہائی حصہ انتہائی غربت میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ ڈویلپمنٹ کمیٹی اگلے ماہ کی سولہ اور سترہ تاریخ کو ہونے والے موسم بہارکے اجلاسوں کے دوران اس تجویز کی توثیق کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons