تازہ ترین
شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ شعبان المعظم 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات میں ہوا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، کوئٹہ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہوا۔

شعبان کی چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، یکم شعبان المعظم کل بروز 26 مارچ جمعرات کو ہوگی، شب برات 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons