تازہ ترین
سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی

دنیا بھر میں کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کی مطابق کہ چوبیس مارچ کی شام تک، دنیا بھر میں کووڈ ۔ 19 کے 375،498 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 16،362 ہو چکی ہے۔

تاحال 195 ممالک اور خطوں میں کووڈ۔19 کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس صورتحال میں ایشیائی ممالک انسداد وبا کے اقدامات میں مسلسل تیزی لا رہے ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ، 24 مارچ کی شام تک ، بھارت میں کووڈ۔19 کے پانچ سو انیس کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے 40 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم مودی نے پچیس مارچ سے ملک بھر میں اکیس روز کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ عوام کو ماسوائے کسی ہنگامی صورتحال باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سکول ، فیکٹریاں ، دفاتر ، شاپنگ مالز ، ریسٹورانٹس اور تفریحی مقامات بند کر دیے جائیں گے۔ عوامی نقل و حمل ، سب ویز ، پروازیں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع بھی اس دوران معطل رہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons