تازہ ترین
حالیہ وباء کے باعث ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں بھی کمزور ہورہی ہیں، مشیر خزانہ

حالیہ وباء کے باعث ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں بھی کمزور ہورہی ہیں، مشیر خزانہ

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آئندہ چند ماہ کے دوران مزید کمی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کیلئے دو سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن کا روزگار کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ برآمدات کے شعبے کے تحفظ کی خاطر برآمدات کی صنعت کیلئے ٹیکس ریفنڈ کیلئے سو ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کے حوالے سے کہا کہ کاشتکاروں اور چھوٹے کارخانوں کے مالکان کی سہولت کیلئے سو ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک کروڑ بیس ہزار خاندانوں کو چار ماہ کیلئے تین ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے پر ڈیڑھ سو ارب روپے خرچ کیئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ خصوصاً آٹا، گھی، چینی اور دالیں رعائیتی نرخوں پر فراہم کرنے کی غرض سے یوٹیلٹی اسٹورز کو پچاس ارب روپے دئیے جارہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں حفاظتی آلات اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کیلئے پچاس ارب روپے کی اضافی رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کو اس عالمگیر وباء سے نمٹنے کیلئے پچیس ارب روپے دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقوں کی سہولت کیلئے اشیائے خورد و نوش پر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم یا اس میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons