تازہ ترین
چین کا انڈونیشیا کی موجودہ صورتحال پر ہمدردی کا اظہار

چین کا انڈونیشیا کی موجودہ صورتحال پر ہمدردی کا اظہار

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور انڈونیشیا مشترکہ طور پر گروپ 20 ممالک پر زور دیں تاکہ کوویڈ 19 کے خلاف عالمی جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کو مستحکم کیا جاسکے۔

وانگ ای نے اپنے انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے عالمی برادری کو ایک مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چین انڈونیشیا کی موجودہ صورتحال پر ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور وبائی امراض کی روک تھام اور قابو پانے میں مزید تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

انڈونیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے تجربے سے سبق حاصل کرنے اور کوویڈ 19 میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اس بیماری کے خلاف علاقائی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons