تازہ ترین
کرونا وائرس کو کسی خاص ملک یا قوم سے منسوب کرنا غیرذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

کرونا وائرس کو کسی خاص ملک یا قوم سے منسوب کرنا غیرذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

نسل پرستی ، نسلی امتیاز ، زائینو فوبیا اور عدم رواداری کی دیگر ہم عصر اقسام پر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ٹندائی اچیومے نے تیئیس مارچ کو کہا کہ بعض ممالک کے عہدہ دار کرونا وائرس کو کرونا کی بجائے دوسرے ناموں سے منسوب کر رہے ہیں۔ یہ عمل قابل مذمت ہے۔ کسی خاص مرض کو ایک ملک یا قوم سے منسوب کرنا اور زائینوفوبیا پر مبنی طرز بیان غیرذمہ دارانہ اور پریشان کن ہے۔

ٹندائی اچیومے نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے عہدیدارا ن کے اس غیرذمہ دارانہ قول وفعل کے برے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ چین یا دوسرے مشرقی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے عوام پر وائرس کے الزام کے ساتھ خدمات کی فراہمی سے انکار کیا گیا ہے حتی کہ ان کو پرتشدد حملوں کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹندائی اچیومے نے کہا کہ وبائی صورتحال کے وقت بے بنیاد خوف یا تعصب پھیلانا وبا کے مقابلے ٘میں فائدے کی بجائے برے نتائج کا باعث ہوگا۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس وبا نے ایک مرتبہ پھر ہمیں یہ یاد دہانی کرائی ہے کہ انسانوں کا مستقبل اور فلاح بہبود ایک دوسرے کے ساتھ گہرائی کے ساتھ جڑا ہے

یہ بھی چیک کریں

اسلام آباد: افغان پناہ گزین کیمپ میں واک تھرو سینیٹیشن گیٹ کی تنصیب

اسلام آباد: افغان پناہ گزین کیمپ میں واک تھرو سینیٹیشن گیٹ کی تنصیب

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر شہریار خان آفریدی نے کرونا وائرس کی وجہ سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons