تازہ ترین
سی پیک منصوبے اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہیں، وزیراعظم

سی پیک منصوبے اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے روزگار، مواصلات اور معاشی ترقی کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

پاکستان کے چین کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات ہیں جو آزمائش کی ہر گھڑی پر پورے اترے ہیں۔ وہ منگل کو سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، وزارت توانائی، پٹرولیم اور منصوبہ بندی ڈویژن کے سیکرٹریز، چیئرپرسن ایف بی آر، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور سینئر افسران اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons