تازہ ترین
امریکہ نے افغانستان کی امداد میں کمی کر دی

امریکہ نے افغانستان کی امداد میں کمی کر دی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تیئیس مارچ کو اچانک افغانستان کا دورہ کیا اور اسی دن افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان بھی کیا۔

مائیک پومپیو کےمطابق امداد میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل پر مختلف افغان فریقوں کے درمیان اتفاق نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں بھی امریکہ اپنی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons