تازہ ترین
کرونا وائرس کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہے گا: وزیر خارجہ

کرونا وائرس کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے منفی اثرات کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام جاری رہے گا۔

چین کے روزنامے گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سی پیک منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے پُرعزم ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگرچہ اس عالمی وباء سے منصوبے پر کام کی رفتار میں کچھ کمی آسکتی ہے تاہم اس سے سی پیک پر کوئی طویل مدت اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے اور انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک آزمودہ شراکت دارانہ تعاون کی راہ پر سفر جاری رکھیں گے جس سے پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

چین کے چون ممالک کے ساتھ طبی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط ، چینی وزارت تجارت

پانچ اپریل کو چینی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کی متعلقہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons