تازہ ترین
معروف ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

معروف ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں نوول کورونا وائرس نمونیا کی  کی تشخیص ہو گئی ہے- اداکار نے یہ بات اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی۔

اداکار ٹام ہینکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد، سردی اور بخار محسوس ہوا۔ جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں نوول کورونا وائرس نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کر لیا ہے۔

واضح رہے معروف اداکار 63 سالہ ٹام ہینکس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons