تازہ ترین
معروف اداکار و ماڈل عمران عباس بنے دوستی ایف ایم 98 کے مہمان

معروف اداکار و ماڈل عمران عباس بنے دوستی ایف ایم 98 کے مہمان

ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے آج دوستی ایف ایم 98 چینل کے پروگرام ”گیسٹ@5” میں شرکت کی-

اپنی گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ناصرف ڈرامہ بلکہ فلم انڈسٹری بھی بہت ترقی کر رہی ہے، دنیا بھر میں ہمارے ڈراموں کو بہت سراہا جا رہا ہے اور یہ ہمارے لیے بہت عزت کی بات کہ دنیا بھر میں ہمارے کام کو پسند کیا جاتا ہے-

اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ مثبت اور منفی کردار دونوں کی اپنی الگ الگ جگہ اور اہمیت ہے لیکن مجھے زیادہ تر مثبت کردار ادا کرنا پسند ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنا کردار پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کروں- انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے چار ڈرامے مختف چینلز پر نشر ہو رہیں جس میں الگ الگ کردار ادا کر رہا ہوں۔

اپنی پسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ مجھے جب بھی فارغ وقت ملتا ہے میں پرانے گانے سننا پسند کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران عباس نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں کوئی کامیڈی کردار ادا کروں کیونکہ ابھی تک میں نے جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں وہ سب سنجیدہ تھے-

عمران عباس نے ایف ایم 98 دوستی چینل کے پروگرام میں سامعین کی فرمائش پر اپنی آواز میں گانا بھی گایا اور آخر میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا وقت کی قدر کریں، ہر کام کو وقت پر کرنے کی عادت بنائیں اور کچھ ایسا نہ کریں کہ بعد میں پچتھاوا ہو خوش رییئے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں-

واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے معروف اداکار ہیں، عمران عباس نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں جن میں خدا اور محبت، میرا نام یوسف، محبت تم سے نفرت ہے، میری ذات ذرہِ بے نشاں، واسل، دل منتظر اور الوداع شامل ہیں-

یہ بھی چیک کریں

چین کی کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی حمایت کی تعریف

چین کی کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی حمایت کی تعریف

پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس نمونیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons