تازہ ترین

کرونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دیے

پاکستان میں نوول کرونا وائرس نمونیا کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دیے۔

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پاکستان سے وزٹ پر آنے والوں کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع نے مطابق کہ سعودی وزارت خارجہ نے یہ ہدایت پاکستان میں نوول کرونا وائرس نمونیا کی تشخیص کے بعد جاری کی اور اس سلسلے میں پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز کو عمرہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی ائیر لائن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین اور سیاح سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons